جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

ایل او سی، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، قیمتی جانی نقصان ہوگیا

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(این این آئی)آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان طالب علم شہید ہوگیا۔ضلع بھمبر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر مبشر مشتاق نے بتایا کہ بی ایس کا طالب علم 20 سالہ عمر سبحانی دانا بورہ گاؤں میں اپنے گھر میں افطار کی تیاری کررہا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور

واقعہ ہے۔بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سرحد پار فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔انہوں نے بتایاکہ زخمی نوجوان کو جائے وقوع سے تقریبا 18 کلومیٹر کے فاصلے پر سمہانی میں قائم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں سے اس کی تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور منتقل کرنے کو کہا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور کی جانب جاتے ہوئے تقریبا آدھے گھنٹے بعد ہی نوجوان دم توڑ گیا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…