بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عید کے بعد نوازشریف جیل سے ہی حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،(ن) لیگ کا اعلان ، شہبازکی واپسی سے متعلق بھی بتا دیا گیا

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سبب حکومت کا جانا ٹھہر چکا،عید کے بعد نوازشریف جیل سے ہی حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نوازشریف کے نام سے شروع اوروہیں ختم ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی سیاسی پناہ

کی درخواست کی خبرجھوٹ پر مبنی ہے ،شہبازشریف بجٹ سیشن تک پاکستان واپس آ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں حکومت کیخلاف تحریک چلائی جائیگی۔دریں اثناپاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست نے پاکستان کو اپنوں سے دور کردیا،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بہاد رآدمی ہیں،پی پی پی ،مشرف اور عمران حکومت میں جیل کاٹ چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ،مریم نواز ،حمزہ سب کارکن ہیں لیڈر صرف نوازشریف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…