جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دشمنوں پر خوف طاری کرنے والے جے ایف 17تھنڈر کے مزید 3طیارے پاک فضائیہ میں شامل ہونے کیلئے تیار

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )ائیر چیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک کی تیاری رواں سال شروع ہو جائے گی۔ایسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کےسربراہ مجاہد انور خان نے غیر ملکی کو جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ مارچ 2020 تک آپریشنل ہو گا۔پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔جے ایف 17تھنڈر کی شمولیت سے بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہوجائے گی۔تربیتی امور کے لیے 2 نشستوں والا جے ایف 17تھنڈر (بی)بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ائیر چیف کا مزید کہنا ہے کہ جے ایف 17تھنڈر نلاک 2 طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا شاہکار طیارہ جدید ترین آلات سے لیس ہے۔جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔پاک فضائیہ نے 2017 میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔پی اے سی 2009 سے اب تک 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر بنائے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…