فردوس باجی کے وزیر اعظم نے ایمنسٹی سکیم کی صورت میں علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا، ن لیگ کا شدید ردعمل

15  مئی‬‮  2019

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی کے وزیر اعظم نے ایمنسٹی سکیم کی صورت میں علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا ہے،نا اہل حکومت کو جمہوریت کی وجہ سے اب تک برداشت کررہے ہیں لیکن عید کے بعد

تبدیلی سرکارکو ریورس گیئر لگنے والا ہے۔انہوں نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چند ماہ قبل ایمنسٹی سکیم کو چوروں ڈاکوئوں کی سکیم قراردیتے رہے ،فردوس باجی بتائیں اب کن کن چوروں ڈاکوئوں کی بلیک منی کو تحفظ فراہم کیا ہے،کٹھ پتلی وزیر اعظم ابھی تک اپنی اے ٹی ایم کو خوش کرنے کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،فردوس باجی کے وزیر اعظم نے ایمنسٹی سکیم کی صورت میں علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کو ملکی مسائل سے زیادہ اپوزیشن کی فکر کھائے جا رہی ہے، ہم اس جمہوری سسٹم کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن عمران اینڈ کمپنی خود سب سے بڑے جمہوریت کے دشمن ہیں،ہم نے جمہوری کی مضبوطی کیلئے حلف اٹھائے، 35پنکچر اور چار حلقوں کاشور مچانے والوں کی طرح اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیئے ۔عظمی بخاری نے کہا کہ ہم نا اہل حکومت کو جمہوریت کی وجہ سے اب تک برداشت کررہے ہیں، عید کے بعد تبدیلی سرکارکو ریورس گیئر لگنے والا ہے، ہم نا اہلوں کو برداشت کررہے ہیں لیکن قوم زیادہ دیر نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…