ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

’’بلاول شہید بی بی کا بیٹا انگاروں پربھی چل لے گا ‘‘ عید کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ کہاں تحریک چلائینگے؟ زرداری نے طبل جنگ بجادیا

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عید کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے ۔حکو مت کو بھی اندازہ ہے اس لئے تو مجھ پر کیسز بن رہے ہیں ،بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے انگاروں پربھی چل لے گا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی جب تک نیب کی کا رروائیاں بند نہیں ہو نگی ۔ معیشت درست نہیں ہو گی ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں، جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا یہ کیا ہے کہ لوگوں کو پہلے امیر بناؤ اور پھر ٹیکس لگاؤ۔انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے، بلاول کو بھی اسی انگاروں پر چلنا ہے، صحافی نے سوال کیا کہ اگر جیلوں سے نہیں ڈرتے تو پھر ضمانتیں کیوں کرواتے ہیں، جس پر سابق صدر نے کہا کہ ضمانت میرا آئینی حق ہے، آپ کو بھی جیل ساتھ لے کر جاؤں گا۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بات کا ان کو بھی اندازہ ہے اس لیے تو کیسز بن رہے ہیں، پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے حکو مت نا کام ہو چکی ہے ملک کے حا لا ت سب کے سامنے ہیں مہنگائی عروج پر ہے غریب بیچارہ فاقوں پر مجبور ہے دہشتگردی پھرسے سر اٹھا رہی ہے جبکہ حکو مت نیب کے ساتھ ملکر اپو زیشن کو جیلو ں میں بند کر نے پر لگی ہو ئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…