جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی سکیم کے پیچھے کس کو این آر او دیدیا ہے؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی کے وزیر اعظم نے ایمنسٹی سکیم کی صورت میں علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا ہے،نا اہل حکومت کو جمہوریت کی وجہ سے اب تک برداشت کررہے ہیں لیکن عید کے بعد تبدیلی سرکارکو ریورس گیئر لگنے والا ہے۔انہوں نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر

اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چند ماہ قبل ایمنسٹی سکیم کو چوروں ڈاکوئوں کی سکیم قراردیتے رہے ،فردوس باجی بتائیں اب کن کن چوروں ڈاکوئوں کی بلیک منی کو تحفظ فراہم کیا ہے،کٹھ پتلی وزیر اعظم ابھی تک اپنی اے ٹی ایم کو خوش کرنے کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،فردوس باجی کے وزیر اعظم نے ایمنسٹی سکیم کی صورت میں علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کو ملکی مسائل سے زیادہ اپوزیشن کی فکر کھائے جا رہی ہے، ہم اس جمہوری سسٹم کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن عمران اینڈ کمپنی خود سب سے بڑے جمہوریت کے دشمن ہیں،ہم نے جمہوری کی مضبوطی کیلئے حلف اٹھائے، 35پنکچر اور چار حلقوں کاشور مچانے والوں کی طرح اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیئے ۔عظمی بخاری نے کہا کہ ہم نا اہل حکومت کو جمہوریت کی وجہ سے اب تک برداشت کررہے ہیں، عید کے بعد تبدیلی سرکارکو ریورس گیئر لگنے والا ہے، ہم نا اہلوں کو برداشت کررہے ہیں لیکن قوم زیادہ دیر نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…