اسلام آباد(نیوزڈیسک)شہبازشریف فارغ، ن لیگ بالاخر پارٹی قیادت کیلئے مریم نواز کو سامنے لے آئی،قومی اسمبلی کا الیکشن لڑواکر اپوزیشن لیڈربنانے کی تیاریاں، حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی قیادت سونپنے کافیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں مریم نواز کو
الیکشن لڑواکر پہلے ایم این اے بنوایاجائے گا اور پھر بعد ازاں انہیں شہبازشریف کی جگہ اپوزیشن لیڈر بھی منتخب کروایاجائے گا، اس سلسلے میں مریم نواز کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑواکر منتخب کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اس سے قبل لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے سے پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بڑھا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کو پارلیمنٹ کا حصہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ مریم نواز کو سیاست میں کردار ادا کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے پر تحریک انصاف کی جانب سے بیان پر صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم نواز کو عہدہ دینے پر تحریک انصاف کی قیادت کو مسئلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ سمجھ آرہا ہے کہ مریم نواز سے یہ لوگ کتنے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سیاسی کردار سے یہ لگ بہت خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز پارٹی میں اپنا فعال کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو سیاست میں کردار ادا کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ شاہ محمود نے جس سزا کا ذکر کیا وہ معطل ہوچکی ہے، لوگ سزا معطل ہوکر بھی ایوان میں رہے ہیں۔