پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب صوبے کے بل کے بعد کراچی اور اس سے ملحقہ شہروں پر بھی مشتمل انتظامی یونٹ بنانے کی تیاریاں، بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کے جنوبی پنجاب صوبے کے بل کے بعد ایم کیو ایم نے بھی بل لانے کی کوشش شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق کراچی اور اس سے ملحقہ شہروں پر بھی مشتمل انتظامی یونٹ بنایاجائے۔ذرائع نے بتایاکہ اپنے بل کی حمایت کیلئے ایم کیو ایم نے دیگر جماعتوں کی حمایت سے بل لانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی مخدوم شاہ محمود

سے طے شدہ ملاقات نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چھبیس ویں آئینی ترمیم کی حتمی رائے شماری کے دوران ایم کیو ایم ارکان کی وزیر خارجہ سے سرسری بات ہوئی،ملاقات میں طے پایا کہ رواں ماہ کے اختتام پر ہونے والے اجلاس میں تفصیلی بات ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ کراچی اور اس سے ملحقہ شہروں پر مشتمل الگ صوبے کا بل تحریک انصاف کی حمایت سے پیش کیا جائے۔ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف کی جانب سے بل کی حمایت یا مخالفت کے بارے میں ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…