کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے آج (بدھ)سے کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی کردی ہے، بارش سے درجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بدھ سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بدھ سے ہفتے تک موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا
امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے ہفتے تک موسلادھاربارشوں کا امکان ہے، جمعرات سے بارشوں کے سلسلے میں تیزی آئیگی، بارش سے درجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا،دوسری جانب کر اچی میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے، شہر کادرجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاجبکہ ہوامیں نمی کا تناسب61 فیصد 21اورکلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔