پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا،پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں روپے ڈوب گئے،سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس33900کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید19ارب7کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.79فیصدکم جبکہ63.66فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے

توانائی،سیمنٹ،بینکنگ،فوڈزاور کیمیکل سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت رجحان میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس34065پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم نئے وفاقی بجٹ میں سخت اقدامات کے خدشات، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج میں روپے کی قدر مزید گھٹنے، ڈسکاؤنٹ ریٹ میں مزید اضافے کے خدشات اور نئے مالی سال کے بجٹ میں 700سے 750ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہونے کی خبروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنی لپیٹ میں لیا، جس سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ33692پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر دیکھاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اورکے ایس ای100انڈیکس کی33800کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس15.29پوائنٹس کمی سے33885.09 پوائنٹس پر بندہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی معیشت کی صورتحال آئی سی یو میں زیر علاج مریض کی سی ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد صورتحال کا بہتر ہونا حکومت کی کارکردگی پر منحصر ہے۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو یہ خدشات لاحق ہوگئے ہیں کہ نئے وفاقی بجٹ میں

کیپٹل مارکیٹ کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں ملے گا، یہی منفی عوامل منگل کواسٹاک مارکیٹ کی نفسیات پر چھائے رہے اور مارکیٹ تنزلی سے دوچارہوئی۔منگل کومجموعی طور پر322کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،205کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب7کروڑ80لاکھ4ہزار27روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب25 ارب95 کروڑ84لاکھ82ہزار942روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر10کروڑ57لاکھ6ہزار680شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت 1کروڑ55لاکھ4ہزار180شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئی سی آئی پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت18.28روپے اضافے سے613.14 روپے اور

جوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت12.91روپے اضافے سے317.91روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت210.00روپے کمی سے6200.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے1950.00روپے ہوگئی۔منگل کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 70لاکھ94ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت17پیسے کمی سے3.92روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈکی

سرگرمیاں 70لاکھ19ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت80پیسے کمی سے9.80روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس19.27پوائنٹس اضافے سے163041.70پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس69.81پوائنٹس اضافے سے52837.79پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس31.43پوائنٹس کمی سے25009.64پوائنٹس پربندہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے منگل کو اوپن مارکیٹ میں

ڈالر کی قیمت خرید میں 20پیسے اور قیمت فروخت میں 45پیسے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے اور قیمت فروخت میں 45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید143.00روپے سے

بڑھ کر143.20روپے اورقیمت فروخت143.50روپے سے بڑھ کر143.95روپے ہوگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.40روپے اور قیمت فروخت141.50روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یوروکی قیمت میں 90پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید159.60روپے سے بڑھ کر160.50روپے اور

قیمت فروخت161.40روپے سے بڑھ کر162.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید185.00روپے سے بڑھ کر185.30روپے اورقیمت فروخت186.80روپے سے بڑھ کر187.10روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 30پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں 35پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.10روپے سے بڑھ کر38.40روپے اورقیمت فروخت38.50روپے سے بڑھ کر38.80روپے

جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.85روپے سے بڑھ کر39.20روپے اورقیمت فروخت39.25روپے سے بڑھ کر39.60روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے اور قیمت فروخت22.80روپے ہوگئی۔بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا700روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق

منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1284ڈالرسے بڑھ کر1298ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70000روپے سے بڑھ کر70700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60014روپے سے بڑھ کر60614روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…