پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مسافر ویگن کا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، ایک ہی گھر کے پانچ افراد زندہ جل گئے،سات زخمی

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کندھ کوٹ(این این آئی)کشمور انڈس ھائی وے پر مسافر ویگن کا گئس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد مسافر وین کو آگ لگ گئی،مسلسل دو گھنٹے تک مسافر وین کو آگ نے لپیٹ لیا ایک ہی گھر کے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق اور 7 مسافر زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا،

کشمور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ سے کشمور جانے والی مسافر وین نمبر 2123 جو صبح کندھ کوٹ راجا پمپ سے 12 مسافروں کو کشمور لے جانی کیلئے ساڑھے چھ بجے کشمور روانا ہوئی تو کشمور ٹول پلازہ انڈس ھائی وے کے مقام پر مسافر وین کا اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے مسافر وین میں آگ لگ گئی، دھماکے سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، مسلسل دو گھنٹوں تک آگ نے مسافر وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائیر برگیڈ عملا نہ پہنچ سکا، مسافر وین جل کر خاکستر ہوگئی،جس سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت سات مسافر زخمی ہوگئے، اطلاع پر ریسکیو کرنے کیلئے پولیس اور اسپتال ایمبولنس جاع وقوع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ریسیکیو کیا گیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکی گئی، جھلس کر جان بحق ہونے والوں میں، ایک ہی گھر کے پانچ افراد جن میں ہزار خان، مسمات منظوراں، 6 سالا کائنات، مسمات مراداں خاتون مسمات لال خاتون شامل ہیں جن کا تعلق کندھ کوٹ کے گاؤں رئیس بھادر خان کا چاچڑ سے ہے، لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…