جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

افواہوں کا ڈراپ سین، شہبازشریف کب پاکستان واپس آرہے ہیں؟ تاریخ کا اعلان کردیاگیا

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما مشاہداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت تو صالحین کی ہے لیکن اس میں بھی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ایک انٹرویو میں (ن)لیگی رہنما نے انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت کے کچھ اعلیٰ عہدیداران منی لانڈرنگ کر رہے ہیں،پاکستان سے پیسہ دبئی اور وہاں سے امریکہ منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 9 ماہ میں منی لانڈرنگ ہوئی ہے، پاکستان سے پیسہ دبئی گیا اور وہاں سے امریکہ منتقل ہوا ہے۔ عمران خان کے سامنے کچھ چیزیں پیش ہوئی ہیں

اور لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کو اسی بنیاد پر فارغ کیا گیا ہے۔رہنما مسلم لیگ(ن) مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جب ہم نے سب کچھ مصنوعی طریقے سے کنٹرول کر رکھا تھا تو اس وقت کی اپوزیشن کیوں نہیں بولی اگر ہم نے کیا تھا تو یہ بھی کر کے دکھا دیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عوام ہمارے دور میں زیادہ خوش تھے یا اب خوش ہیں، اب تو صالحین کی حکومت ہے۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ عوام عید کے بعد ان سے پوچھیں گے کہ یہ ہو کیا رہا ہے یہ کٹھ پتلی حکومت ہے کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ اس ملک کی جمہوریت گھٹنوں کے بل ہے حکومت کے پاس اکثریت نہ ہو تو اعتماد کھو دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک وعدے پر پوار اترا ہے کہ میں ان کو رلاؤں گے اور عید کے بعد عوام کی مزید چیخیں نکلیں گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف کی آخری ٹیسٹ رپورٹ 16 مئی کو آئیگی اور وہ 22 مئی تک واپس آجائیں گے۔ ان کے میڈیکل رپورٹ میں کچھ مسائل ہیں، شہبازشریف کتنی بار واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ واپس نہیں آرہے اچھا کر رہے ہیں کیوں کہ وہ ان پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔موجودہ حکومت بچوں کی ہے یہ چاہتے ہیں کہ گالی دے کر حمایت حاصل کی جائے ایسا نہیں ہوتا۔ جو بھی قانون سازی ہورہی اس میں اپوزیشن کا ہاتھ زیادہ ہے حکومت نہیں چاہتی کہ قانون سازی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…