لاہور(نیوزڈیسک)نئے صوبے کے قیام کی تیاریاں مکمل،جنوبی پنجاب کا سول سیکرٹریٹ فعال،7محکموں میں بھرتیاں شروع، پابندیاں اُٹھالی گئیں، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اسی سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کو فعال کردیاگیا ہے جبکہ
پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سول سیکرٹریٹ کے لئے سات محکموں میں بھرتیاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق جن محکموں میں بھرتیاں شروع کی جارہی ہیں ان میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن، ریسکیو 1122، آبپاشی سمیت دیگر محکمے شامل ہیں، اس سلسلے میں بھرتیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔