لاہور( این این آئی)داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے کے بعد جیو فینسنگ کے ذریعے اکٹھے کئے گئے موبائل کالز کے ریکارڈ میں سے مشکوک کالز شارٹ لسٹ کر لی گئیں ۔ذرائع کے مطابق داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن تاحال اس میں بڑا بریک تھرو نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق مال روڈ اور داتا دربار کے باہر ہونے والے دھماکوں میں استعمال ہونے والی خود کش
جیکٹس اور بارودی مواد میں مماثلت پائی گئی ہے اور اسی تناظر میں کڑیاں ملائی جارہی ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک درجنوں افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا چکی ہیں تاہم اس میں بڑی کامیابی نہیں مل سکی ۔ حساس اداروںنے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ اور اطراف میں جیو فینسنگ کے ذریعے اکٹھے کئے گئے موبائل ڈیٹا میں سے مشکوک کالزشارٹ لسٹ کرلی ہیں جن کا تجزیہ کیا رجارہا ہے ۔