پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

 پاکستان کے تمام اہم شعبوں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہونے سے ملک کی معیشت کو بڑا دھچکا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے تمام اہم شعبوں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہونے سے ملک کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے، جس کی وجہ سے اقتصادی ترقی کی شرح 3.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو سال 19-2018 کے لیے مقرر 6.2 فیصد کے ترقی کے ہدف سے نمایاں کم ہے۔ ایک سرکاری اعلان میں بتایا گیا کہ ’زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبے کی ترقی بالترتیب 0.85 فیصد، 1.4 فیصد اور 4.7 فیصد رہی‘،

جو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں مجموعی طور پر معیشت کی مایوس کن کارکردی کو ظاہر کرتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ’سال 19-2018 کے لیے جی ڈی پی کی عارضی ترقی کی شرح 3.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے‘۔حکومت کی جانب سے زراعت میں 3.8 فیصد، صنعت میں 7.6 فیصد اور خدمات میں 6.5 فیصد ہدف مقرر تھا، جس سے جی ڈی پی کی شرح کا ہدف 6.2 رکھا گیا تھا لیکن تمام ہدف مکمل طور پر گراوٹ کا شکار ہیں۔یہ اعداد و شمار قومی اکاؤنٹس کمیٹی کے 101 ویں اجلاس میں تیار کیے گئے، جس کی صدارت سیکریٹری ترقی، منصوبہ بندی اور اصلاحات ظفر حسن نے کی اور مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا جائزہ لیا۔جس میں جی ڈی پی کے لیے سال 19-2018 سے متعلق عبوری تخمینہ اور گراس فکسڈ کیپیٹل فارمیشن (جی ایف سی ایف) 6 سے 9 ماہ کے دستیاب تازہ اعداد و شمار کی بنیاد پر پیش کی گئیں۔اس حوالے سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 2018 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران فصلوں کے شعبے کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا اور اس وجہ سے صرف گندم میں 0.5 فیصد کی مثبت ترقی دیکھی گئی جبکہ اس کے علاوہ کپاس، چاول اور گنے میں منفی ترقی دیکھی گئی اور یہ بالترتیب 17.5- فیصد، 3.3- فیصد اور 19.4- فیصد رہی۔دیگر فصلیں (جیسے پیاز، ٹماٹر اور پھلوں) کی ترقی میں 1.95 فیصد دیکھی گئی جس کی بڑی وجہ دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار میں اضافہ تھا، اسی طرح لائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی 4 فیصد جبکہ لکڑی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے جنگلات کی ترقی 6.5 فیصد تک رہی۔

اعداد و شمار کو دیکھیں تو اہم فصلوں کے (3 فیصد)، دیگر فصلوں کے (3.5 فیصد) کاٹن جنڈ (8.9)، لائیواسٹاک (3.8 فیصد)، فشریز (1.8 فیصد) اور جنگلات کے (8.5 فیصد) کے متوقع حصوں کی بنیاد پر زراعت کے شعبے کی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد تک رکھا گیا تھا لیکن سوائے لائیو اسٹاک کے تمام اپنے ہدف سے پیچھے رہیں۔دوسری جانب مجموعی طور پر صنعتی شعبے میں 1.4 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں ا?یا، تاہم کان کنی اور کھدائی کے شعبے میں 1.96 فیصد تک کمی ہوئی جبکہ جولائی 2018 سے فروری 2019 کے اعداد و شمار دیکھیں تو بڑی سطح پر پیداوار (ایل ایس ایم) کے شعبے میں 2.1 فیصد تک کمی دیکھنے میں ا?ئی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…