بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

نیاپاکستان 9ماہ میں عالمی سطح پر بھارتی سفارتی پالیسی کا مقابلہ کرنے میں ناکام، دنیا بھر میں 23 اہم ترین سفارتخانوں کا کیا حال ہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان عالمی سطح پر بھارتی سفارتی پالیسی کا مقابلہ کرنے میں ناکام، موجودہ حکومت گزشتہ 9ماہ سے 23سفارت خانوں کے سربراہ تعینات نہ کر سکی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے من پسند افسران کی تلاش کے باعث فیصلہ سست روی کا شکارہے، بھارت نے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی تنہا کرنے کی پالیسی اپنائی جبکہ حال ہی میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کے بعد بھارت نے جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر پاکستان کے مخالف

سفارتی محاذ تیز کردیا جبکہ اس کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر سفارتکاروں کی کمی کے باعث ہمسایہ ملک کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اہم ذرائع کے مطابق 23 اہم مشنز میں سفارتخانوں کے سربراہ کی تعیناتی نہیں کی جاسکی۔ موجودہ حکومت 9 ماہ کے بعد بھی جاپان، فرینکفرٹ، بنگلہ دیش، نیویارک، بھارت سمیت 23 ممالک میں موجودہ حکومت سفارت خانوں کے سربراہ کا تعین نہیں کرسکی۔ ملائیشیا، بنگلہ دیش، پرتگال، سنگاپور، ترکمانستان، تاجکستان، الجرئیریا، سوڈان، جاپان، زمبابوے، ایتھوپیا، کینیا، یونان اور جاپان شامل ہیں۔ جبکہ نیویارک اور فرینکفرٹ میں قونصل جنرل کی تعینات کو فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ چین میں تعینات پاکستانی سفیر کو دو مرتبہ مدت ملازمت میں توسیع دی جاچکی ہے جبکہ حال ہی میں سہیل محمود کو سیکرٹری خارجہ تعینات کیے جانے کے بعد بھارت میں بھی پاکستانی ہائی کمشنر کی پوزیشن خالی ہے۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیرونی ممالک میں اپنے من پسند افراد کو تعینات کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کردہ سفارشات انکی میز پر انتظار کررہی ہیں۔اہم سفارتی ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو چین تعینات کرنے کی سفارت کی گئی ہے، اس کے علاوہ سپیشل سیکرٹری امتیاز علی کو جاپان، موجودہ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کو بنگلہ دیش اور ڈائریکٹر جنرل عطامنیم شاہد کو افریقہ میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…