منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پشاور بی آر ٹی کیلئے منگوائی جانے والی بسوں میں چلنے سے پہلے ہی بڑے نقائص سامنے آگئے،پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ٹرانس پشاور کو خط لکھ دیا 

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے معائنے کے بعد پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ٹرانس پشاور کو خط لکھ دیا ہے جس میں بسوں میں نقائص کی نشاندہی کی گئی۔خط میں پشاور بی آر ٹی کی بسوں میں نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ان بسوں میں خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بس میں خواتین کی نشستوں کیلئے پلیٹ فارم عالمی معیار کے مطابق نہیں، پلیٹ فارم اوپر ہونے سے خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا اندیشہ ہے، بسوں کی نشستوں پر کشن نہیں اور نہ ہی سیٹیں آرام دہ ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ کسی بس میں ٹکٹ وینڈنگ مشین نہیں،

بسوں کی فنیشنگ بھی ٹھیک نہیں، دروازے کے نٹ بولٹ نظر آ رہے ہیں۔سرکاری ذرائع کا بسوں کے نقص بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بسوں میں دروازوں پر لگی لائٹیں بھی معیاری نہیں۔خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ معذور افراد کو بسوں میں سوار کرانے کیلئے آٹومیٹک کے بجائے مینول طریقہ کار ہے، جس کی وجہ سے بس میں ریمپ کے ذریعے معذور افراد کو سوار کرانے میں وقت لگے گا۔خط میں کہا گیا کہ بسوں میں مسافروں کے سہارے کیلئے نصب ہینڈ گرپس ڈھیلے ہیں،کھڑے ہو کر سفر کرنے والوں کے لیے سپورٹ کالمز بھی کم ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…