اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر ایوب خان کے صاحبزادے گوہر ایوب خان نے کہا ہے کہ ایوب خان کے دورمیں براہ راست انتخابات ہوتے تو فاطمہ جناح جیت جاتیں ایوب خان بھٹو کو جانشین بنانا چاہے تھے اور یحیٰ خان کو اقتدار نہیں دینا چاہتے تھے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گوہر ایوب خان نے کہا کہ ایوب خان نے مارشل لاء نہیں لگایا تھا بلکہ مارشل لاء ان سے قبل سکندر مرزا نے لای تھا ایوب خان کے دور میں انتخابات بالواسطہ کرائے گئے اگر براہ راست انتخابات
ہوتے تو فاطمہ جناح جیت جاتیں اور ایوب خان کو شکست ہوجاتی ایوب خان کو بالواسطہ انتخابات سے کامیابی ملی انہوں نے کہا کہ 1965 ء کی جنگ نہیں ہونی چاہیے تھی اس وقت پاکستان ترقی کررہا تھا ہماری معیشت بھارت سے زیادہ مضبوط تھی کرنسی بھارت سے اپ تھی ہم نے یہ جنگ تو جیتی مگر ملک پیچھے چلا گیا انہوں نے کہا کہ ایوب خان بھٹو کو اپنا جانشین بنانا چاہتے تھے وہ جنرل یحیٰ خان کو اقتدار نہیں دینا چاہتے تھے۔ ایوب خان امریکہ سے بہتر تعلقات کے خواہاں تھے۔