لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں ایک ایک یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو سرکاری اور نجی سطح پر بنائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے تین اضلاع
میں نجی اور سرکاری سطح پر یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جہاں حکومت کو سرکاری وسائل دستیاب نہیں ہوں گے وہاں نجی شعبے کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔