بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف  نے ملک کو خودمختاری  کا سودا  کیا اور آئی ایم ایف  کی کالونی بنا دیا،احسن اقبال نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں 5 سال کی ترقی پچھلے  25 سال پر بھاری ہے تحریک انصاف  نے ملک کو خودمختاری  کا سودا  کیا اور آئی ایم ایف  کی کالونی بنا دیا۔  مریم نواز  کو پارٹی  تنظیم میں خوش آمدید کہتے ہیں  ان کے سرگرم ہونے  سے پارٹی  کو تقویت ملے   گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز  مسلم لیگ  ن کا اثاثہ ہیں اور انہوں  نے  متحرک  کردار ادا کیا ہے مریم نواز  کے سرگرم ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی اور کارکنوں میں جوش اور جذبہ پیدا ہو گا انہوں نے کہا کہ پارٹی  کی تنظیم  ان کی شخصیت  پارٹی کے لئے سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ملک کی سب سے بڑی جمہوری  جماعت ہے  ن لیگ  کے پاس  ہی اقتصادی ویڑن  ہے ہمارے 5 سالہ دور  کی ترقی پچھلے  25 سال پر بھاری  ہے یکم اپریل 2018  کے بعد ملک میں کوئی ترقیاتی  کام نہیں ہوا  آج کسی بھی شعبے میں ملک آگے نہیں بڑھ رہا  تحریک انصاف  نے ملک کی خود مختاری  کا سودا کیا  آج ملک  کو آئی ایم ایف  کی کالونی  بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب   کا نیا بلدیاتی نظام  غیر آئینی  اورجمہوریت  پر حملہ ہے۔ بلدیاتی نظام  میں تبدیلی  سیاسی بنیاد  پر کی گئی ہے  ہم اسمبلی میں بھر پور احتجاج  کریں گے اور  یہ نظام جیسے ہی نافذ ہو گا  اسے چیلنج کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں 5 سال کی ترقی پچھلے  25 سال پر بھاری ہے تحریک انصاف  نے ملک کو خودمختاری  کا سودا  کیا اور آئی ایم ایف  کی کالونی بنا دیا۔  مریم نواز  کو پارٹی  تنظیم میں خوش آمدید کہتے ہیں  ان کے سرگرم ہونے  سے پارٹی  کو تقویت ملے   گی۔  مریم نواز  مسلم لیگ  ن کا اثاثہ ہیں اور انہوں  نے  متحرک  کردار ادا کیا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…