اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کیلئے کوششیں تیز‘ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور وزارت مذہبی امور نے محکمہ موسمیات کو چاند کی پیشنگوئی سے متعلق بیان دینے سے روک دیا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (اتوار کو) مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ایک ہگی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے
چاند کی پیشنگوئی سے متعلق بیان جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کی وجہ سے ابہام پیدا ہوتا ہے۔’اس لئے محکمہ موسمیات میڈیا پر چاند سے متعلق کوئی پیشنگوئی نہ کرے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ مفتی منیب الرحمن کراچی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ دفاتر میں ہوں گے جبکہ شہادتیں جمع کرانے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔