بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

متوقع نئے گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق ہے اور وہ اس سے پہلے کیا کرتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر رضا باقر اس وقت آئی ایم ایف کیلئے مصر میں کام کر رہے ہیں جبکہ وہ اس سے پہلے آئی ایم ایف کے رومانیہ میں کنٹری ہیڈ تھے۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کیلیفورنیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزگورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آرمحمد جہانزیب خان کوعہدوں سے ہٹادیا گیاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اپنی ٹیم کو لانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے دور میں چیئرمین فیڈرل بورڈ اور گورنر سٹیٹ بینک کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ ہو گیا لیکن اقتصادی صورتحال، ریونیو معاملات اور آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ سے مشاورت کے بعد یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین جہانزیب خان کو ریونیو شارٹ فال، ایمنسٹی سکیم پر تحفظات اور ایف بی آر میں اصلاحات نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ فضل یزدانی، رشید شیخ، جاوید غنی اور زاہد کھوکھر کے نام نئے چیئرمین ایف بی آر کے لیے زیر غور ہیں، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے ان ناموں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے بھی طارق باجوہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے توسط سے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے استعفیٰ وزیراعظم سیکرٹریٹ بھیج دیا ہے، یاد رہے کہ گورنر سٹیٹ بینک گورنر باجوہ کی 2020ء میں مدت ملازمت مکمل ہونا تھی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…