پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیاگیا، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے اثرات ظاہر ہونے لگے، فلور ملز مالکان نے آٹا بھی مہنگا کردیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا، فلور ملز مالکان نے آٹا مہنگا کردیا۔ ڈھائی نمبر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 15 روپے مہنگا کر دیا گیا۔قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 355 سے بڑھ کر 370 روپے ہوگئی۔

ڈھائی نمبر آٹے کی 50 کلو بوری 75 روپے اضافے سے 1825 کی ہوگئی جبکہ فائن آٹے کا 50 کلو تھیلا بھی 75 روپے اضافے سے 2000 روپے کا ہوگیا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم 300 روپے اضافے سے 3300 روپے من فروخت کی جارہی ہے۔ایسوی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت میں کمی ہوئی تو آٹا سستا کردیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 108 روپے ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 108 روپے ہوگیا ہے۔رمضان المبارک سے پہلے ہی اشیا خردونوش کے دام بڑھنے لگے۔ کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچی ہیں۔کراچی کے بازاروں میں پھلوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے۔ کیلے کے سرکاری نرخ  درجہ اول 85 روپے درجن، درجہ دوئم 63 روپے ہیں لیکن مارکیٹ میں تو درجہ اول 120 اور درجہ دوئم 85 روپے بک رہا ہے۔ درجہ اول کا خربوزہ70 روپے کلو تھا مگر اب 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ چیکو 100 روپے، فالسہ 400 روپے، سیب 200 روپے، تربوز 50 روپے کلو بک رہا ہے۔سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پیاز 60 روپے، ٹماٹر 60 روپے، آلو 30 روپے، پھول گوبھی 75 روپے، تورائی 65، اروی 150 روپے، لیموں 400 روپے فی کلو میں بک رہا ہے۔شہری کہتے ہیں کہ حکومت منافع خوروں کے خلاف کریک ڈان کرے تاکہ رمضان میں انہیں ریلف مل سکے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…