جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کیلئے قواعد و ضوابط کو مزید آسان اور بہتر بنانے کا فیصلہ،لاہور میں پاکستان کی دوسری بلند ترین عمارت تعمیر کی جائے گی

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت و زیر اعلیٰ آفس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہواجس میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کیلئے قواعد و ضوابط کو مزید آسان اور بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی کو قواعد و ضوابط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی –

اجلاس کو بتایا گیا کہ جوہر ٹاؤن میں پاکستان کی دوسری بلند ترین عمارت کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا-44 کنال پر تعمیر ہونے والی یہ عمارت 45 منزلہ ہو گی جس میں 3 بیسمنٹ ہوں گے- وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ ہائی رائز بلڈنگز میں فائر فائٹنگ کیلئے ضروری آلات اور ٹرینڈ عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور کثیرالمنزلہ عمارتوں میں سیفٹی کے تمام اقدامات عالمی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔وزیر اعلیٰ نے لاہور میں بعض سڑکوں کا پیچ ورک بروقت مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی سڑکوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے -ایل ڈی اے کو سڑکوں کی حالت پر بھی توجہ دینی چاہیئے-وزیراعلیٰ نے سڑکوں کا پیچ ورک فوری شروع کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمدعمران کو انتظامی اور دیگر ضروری امور نمٹانے کیلئے مزید اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی- وزیراعلیٰ نے کہا کہ وائس چیئرمین ایل ڈی اے کو مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ روزمرہ کے معاملات اتھارٹی خود دیکھے اور چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے وزیراعلیٰ کے پاس نہ آنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چیئرمین کی سربراہی میں ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی شہریوں کو سہولتیں دینے سے متعلق خود فیصلے کرے اور اقدامات اٹھائے اور تمام اقدامات اور فیصلے قواعد وضبوابط کو مد نظر رکھ کر کئے جائیں۔عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کام کریں اور نتائج دیں، میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے –

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا آغاز خوش آئند ہے۔ اجلاس میں شاہکام چوک پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فلائی اوور تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ ڈیفنس روڈ سے لیبر کالونی شاہکام چوک تک سڑک کی توسیع کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی- یہ دونوں منصوبے آئندہ مالی سال سے شروع ہوں گے-  ڈی جی ایل ڈی اے نے ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمدعمران، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ممبران اراکین پنجاب اسمبلی مختار احمد، عمر آفتاب، محمد عاطف، سعدیہ سہیل اور دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…