جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے، قوم کو گروی رکھ دیا گیا،اب گورنرسٹیٹ بنک،ایف بی آرچیئرمین بھی آئی ایم ایف کا ہو گا،،ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  رمضان سے پہلی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بہت بڑی زیادتی اور ظلم ہے،عمران صاحب پہلے عوام کے منہ سے روٹی چھینی اور اب رمضان سے پہلے پیٹرول مہنگا کر کے چولہے بند کر دیئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 9ماہ میں  اپنے وعدہ کے مطابق صرف عوام کی  چیخیں نکلوانے میں کامیاب ہوئی ہے، رمضان سے پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے،آئی ایم ایف جانے پر خودکشی کرنے کا دعوی کرنے والے نے ملک اور قوم کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا ہے،کہا تھا نہ ہوشیار رہنا، جب بھی چور، ڈاکو اور این آراو کے نعروں کا شور زیادہ ہوتا ہے عوام پہ ایک نئے ظلم کا پیش خیمہ ہوتا ہے،کہا تھا نہ ہوشیار رہنا، جب بھی چور، ڈاکو اور این آراو کے نعروں کا شور عوام پہ ایک نئے ظلم کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنی نااہلی اور نالائقی کا بدلہ عوام سے لیا جا رہا ہے،ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے، پیٹرول مہنگا، گیس اور بجلی مہنگی، کیونکہ وزیر آئی ایم ایف کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر کے بعد اب گورنرسٹیٹ بنک اور ایف بی آرکا چیئرمین بھی آئی ایم ایف کا ہو گا،عمران صاحب ٹیکس ریوینیو میں ساڑھے چار سو ارب کا خسارہ بھی کیا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی وجہ ہے؟۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  رمضان سے پہلی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بہت بڑی زیادتی اور ظلم ہے،عمران صاحب پہلے عوام کے منہ سے روٹی چھینی اور اب رمضان سے پہلے پیٹرول مہنگا کر کے چولہے بند کر دیئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…