راولپنڈی (این این آئی) پی آئی اے نے ناکارہ جہازوں کو اڑان بھرنے کیلئے قابل استعمال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر بوئنگ 777اور ایئربس320کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا،
دونوں طیارے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی نگرانی میں تیار ہورہے ہیں۔ذرائع کیمطابق دونوں طیاروں کی مرمت پر لاکھوں ڈالر کی پی آئی اے کو بچت ہوگی،ذرائع کیمطابق ڈیڑھ سال سے زائدپی آئی اے کا بوئنگ777طیارہ اور ایئر بس 320کراچی ایئرپورٹ پرناکارہ کھڑے ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کے انجینئرز نے پرانی انتظامیہ کے دور میں ان طیاروں کا سامان نکال کر دوسرے طیاروں میں لگا دیا تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بوئنگ777طیارہ رجسٹریشن BHVکا انجن باہر سے منگوالیا گیا ہے، طیارے کی ڈیکوریشن اور مینٹننس کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق BLVرجسٹریشن کا حامل ایئربس 320کی بھی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں طیارے عید سے قبل اڑان بھرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان دونوں طیاروں کو حج آپریشن کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا پی آئی اے نے ناکارہ جہازوں کو اڑان بھرنے کیلئے قابل استعمال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر بوئنگ 777اور ایئربس320کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا،دونوں طیارے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی نگرانی میں تیار ہورہے ہیں۔ذرائع کیمطابق دونوں طیاروں کی مرمت پر لاکھوں ڈالر کی پی آئی اے کو بچت ہوگی