بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی سے تحریک انصاف کےرابطے ،بڑی آفر کردی گئی

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت آج بھی رابطے کررہی ہے،حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ،عدالت نے نواز شریف سے ڈیل کی نہ ہی ڈھیل دی ہے،جیلیں تمام سیاستدانوں کے مقدر میں نہیں ہوتیں،عمران خان ایک ہفتہ بھی جیل میں نہیں رہ سکے،70سال تک وزیر اعظم سلیکٹ کئے گئے۔

بعد میں سلیکٹر خود ہی کہہ دیتا ہے میری چوائس ٹھیک نہیں تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں کہاجارہاہے تحریک انصاف کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں،آج بھی تحریک انصاف کے رہنما واپس پارٹی میں آنے کی دعوت دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ چاہتاہوں تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ اقتدار میں بیٹھے ہوئے بھی اپوزیشن میں ہوتے ہیں کیونکہ اقتدار میں رہ کر خدمت نہیں کی جاسکتی کیونکہ اصل اقتدار کسی اور کے پاس ہوتا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں میڈیا پر بھی پابندیاں ہیں۔ موجودہ میڈیا کو سب سے زیادہ سنسر شپ کا سامنا ہے ،پہلے بانی ایم کیو ایم کے ذریعے لوگوں کو براہ راست گالیاں دلوائیں جاتی تھیں،اب ان کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈروں کو جیل جانا پڑتا ہے۔ عدالت نے نواز شریف سے ڈیل کی نہ ہی ڈھیل دی ہے،جیلیں تمام سیاستدانوں کے مقدر میں نہیں ہوتیں۔عمران خان ایک ہفتہ بھی جیل میں نہیں رہ سکے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنایا تو ان سے کہا مشرف کے خلاف کچھ کیا تو آپکی حکومت نہیں رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے صدر رہ چکے ہیں اب عہدے کی خواہش نہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب بھی نواز شریف پر مشکل وقت آیا وہ ساتھ کھڑے رہے،ووٹ کو عزت دو ایک فلاسفی ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا تھا آپ جیسے اقتدار میں آرہے ہیں عوام آپکو کٹھ پتلی کہے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کو کرکٹ سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔ 70سال تک وزیر اعظم سلیکٹ کئے گئے، بعد میں سلیکٹر خود ہی کہہ دیتا ہے میری چوائس ٹھیک نہیں تھی۔ جاوید ہاشمی نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ خدا کیلئے اب وزیر اعظم بنانے والی فیکٹری بند کردو۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، افسران کو اپنی نوکری کا معلوم نہیں تو معاشی پالیسی کیا بنائیں گے۔ دوسری جماعتوں کے لوگ شامل کراکے حکومت چلائی جارہی ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سے سوال کیا کہ الیکشن سے قبل کہتے تھے ہمارے تھنک ٹینک حکمت عملی بنارہے ہیں ، بتائیں اب وہ تھنک ٹینک کہاں گئے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…