بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

نوازشریف نےاپنی ضمانت کے 6ہفتوں میں 3منصوبوں پر کام کیا، (ن) لیگ میں عہدوں کی بندر بانٹ تیسرے منصوبے کا حصہ ، جانتے ہیں باقی 2پلانز کیا ہیں؟

datetime 4  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ذوالفقار راحت نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو 6 ہفتے کی دی گئی ضمانت ٹارگٹڈ تھی اور پلان کے تحت دی گئی کیونکہ اس میں کوئی بیماری کا چکر نہیں تھا،نواز شریف 6ہفتے جیل سے باہر رہے اور اس دوران نواز شریف نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے میٹنگ کی۔

انہوں نے اپنا فنانس سیٹ کیا اور اس کے علاوہ فضل الرحمن اور آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں میں انہوں نے پلان بھی کیا اور ملک سے باہر کچھ لوگوں سے بھی بات کی۔تاہم شہباز شریف کو باہر بھیجنا نواز شریف کا آئیڈیا نہیں تھا۔جس میں انہیں موقع دیا گیا کہ وہ باہر جا کر کچھ معاملات سیٹ کریں اور پیسے دے کر مسئلہ حل کریں۔ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے تین پلان تھے۔پہلا پلان یہ تھا کہ اگر شہباز شریف نے معاملات سنبھال لیے تو وہ بھی باہر رہیں گے اور میں بھی کچھ عرصہ کے لیے باہر رہوں گا جب کہ حکومت کو موقع دیا جائے گا،جب کہ دوسرا پلان یہ تھا پہلا پلان کامیاب ہونے کی صورت میں نواز شریف لندن میں جا کر خاموش ہو جائیں گے اور کہا جائے گا کہ حکومت نئی نئی ہے اس لیے ہم انہیں کام کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔جب کہ تیسرا پلان یہ تھا کہ اگر مجھے لندن نہ جانے دیا گیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔ن لیگ میں کی گئی حالیہ تبدیلیاں بھی پلان سی کا حصہ تھا۔ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں جتنے لوگوں کو بھی عہدے دئیے گئے وہ نواز شریف کے لوگ ہیں اور ایک بار پھر سے مزاحمتی بیانیے کو اپنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…