لاہور( این این آئی )حکومت نے 625ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ،ہمارا ہدف یونیورسل ہیلتھ کوریج کے مقصد کے حصول اور اہم ہسپتالوں میں رش کم کرنے کے لئے صحت کے بنیادی نظام میں بہتری لانا ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ان خیالات کا اظہار صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام لوگوں کے لئے صحت
کی عالمی معیار کی سہولیات یقینی بنانے کے عزم کے تحت صحت کے شعبے میں مکمل تبدیلی لانا چاہتی ہے۔صحت کے صوبائی وزرا سے بھی بات چیت کی ہے اور مجموعی کوششوں کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل کیا جا چکا ہے جس کے مطابق وفاق کی تمام اکائیوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے گا۔