پٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

4  مئی‬‮  2019

لاہور(سی پی پی )لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، قیمتوں میں اضافہ کرنا آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی

کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے ای سی سی نے پٹرول کی قیمت میں 9.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 89پیسے، لائٹ ڈیزل 6روپے 40پیسے، مٹی کا تیل 7روپے 46پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی منظوری دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 7 مئی منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ منظوری ملنے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہو گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…