جانتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو کیساتھ اس تاریخی تصویرمیں موجودلڑکا کون ہے؟

4  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عوامی لیڈر تھے، آپ کے انداز سیاست ایک عوامی اور انقلابی لیڈر جیسا تھا ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام نے ان کی شہادت کے بعد ان کی بیٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کا سیاسی جانشین بنا کر ان کے ساتھ رخت سفر باندھا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی اپنے والد کی طرح عوامی انداز سیاست کو پسند کرتی تھیں اور ان کی عوام میں

مقبولیت کی بھی یہی وجہ تھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام میں گھل مل جاتے ، آپ پاکستان کے عوام کو طاقت اور اقتدار کا سرچشمہ سمجھتے تھے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستانی عوامی سے محبت اور عوامی انداز کا ایک ثبوت یہ تصویر بھی ہے جس میں وہ ایک شخص جو ان کے استقبال کیلئے ننگے پائوں آیا تھا کے ساتھ اپنے جوتے اتار کر ننگے پائوں چل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ تصویر ایک تاریخی تصویر ہے۔2008میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے استقبال کیلئے کراچی ائیرپورٹ ننگے پائوں آنے والے ایک بوڑھے شخص نے وہاں موجود صحافیوں کو یہ تصویر دکھاتے ہوئے بتایا تھا کہ میں آج اس واقعہ کو دہرانا چاہتا ہوں جب میں ایک لڑکا تھا اور اسی طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو سے ملنے ننگے پائوں گیا تھا کیونکہ میرے پاس اس وقت پہننے کیلئے جوتے نہیں تھے، شہید بھٹو نے جب میری یہ حالت دیکھی تو انہوں نے مجھے اپنے گلے سے لگایا، میں نے ان کی آنکھوں میں بغور دیکھا تو وہ بھیگ چکی تھیں، انہوں نے مجھے کافی پیسے بھی دئیے اور جب میں واپس جانے لگا تو شہید بھٹو اپنے جوتے اتار کر خود بھی ننگے پائوں میرے ساتھ کافی دور تک چلے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یہ تصویر اپنی جگہ ان کی پاکستانی عوام سے محبت اور اس انداز سیاست کی یاد دلاتی ہے جس کی بدولت اپنی شہادت کے کئی برس گزر جانے کے باوجود وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،

شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دیکھنے ، ان کو سننے اور ان سے ملنے والا شاید ہی کوئی شخص اب موجود ہو، ایک نئی نسل آئی اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ چلی اور پھر وہ نسل بھی اب بوڑھاپے کو پہنچنے والی ہے جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کاکرزما آج بھی موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ سندھ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بنائی پیپلزپارٹی جس کو تناور درخت بنانے میں ان کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو

کا خون بھی شامل ہے آج سندھ میں اقتدار میں ہےمگر افسوس سندھ کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر ووٹ دینے کے باوجود بھی اپنے حالات کو بدل نہیں سکے، پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دئیے پاکستان کے مقبول ترین نعرے روٹی ، کپڑا اور مکان جیسا منشور رکھنے والی پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

گزشتہ روز سندھ کے علاقے گھوٹکی سے موصول ہونے والی خبر نے اس اندازے کو تقویت دی ہے جہاں ایک باپ نے قرض کے بدلے اپنی 10سالہ بیٹی 30سالہ شخص سے بیاہ دی۔ بھٹو خاندان سے تعلق رکھنے والا عطا محمد بھٹو قرض کی رقم ادا نہ کر سکا اور اپنی کم سن بیٹی کو قرض کے بدلے اس کی عمر سے 20سال بڑے شخص سے بیاہنے پر مجبور ہو گیا۔ اس طرح کے کئی واقعات ہیں

جو آئے روز سندھ میں رونما ہو رہے ہیں جہاں عوام کا معیار زندگی بہتر ہونے کے بجائے ابتر ہوتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…