اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،”لندن“ سے ”مراسلہ“ جاری

datetime 3  مئی‬‮  2019 |

لندن (این این آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔لندن سے جاری مراسلے کے مطابق عہدیداروں کی تعیناتی، قائد جماعت میاں محمد نواز شریف اور پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔مرکزی عہدیداروں کے ساتھ پنجاب، سندھ اور کراچی کی تنظیموں کے عہدیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔مرکزی اور صوباء ی سطح پر پہلے سے موجود تنظیموں کو تحلیل نہیں کیا گیا اور

انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،احسن اقبال کو سیکرٹری جنرل، شاہد خاقان عباسی کو مرکزی سینئر نائب صدر،مریم نواز او رحمزہ شہباز کو نائب صدور،رانا ثنا اللہ صدر پنجاب،مفتاح اسماعیل کو سندھ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا،13رکنی ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے،اسحاق ڈار کو بین الاقومی امور کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی مشاورت کے بعد مرکزی او رصوبائی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی عہدیداروں میں احسن اقبال سیکرٹری جنرل،شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر صدر،جبکہ 16نائب صدور میں مریم نواز، حمزہ شہباز، عابد شیر علی، ایاز صادق، چوہدری برجیس طاہر، ڈاکٹر درشن لال پنچھی، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر، میاں جاوید لطیف، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، نیلسن عظیم، پرویز رشید، راحیلہ دورانی، رانا تنویر حسین اور سردار مہتاب احمد خان شامل ہیں۔مریم اونگزیب کوسیکرٹری اطلاعات جبکہ پرویز ملک سیکرٹری فنانس مقرر کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو صدر انٹر نیشنل افیئرز مقرر کیا ہے جبکہ نو رالحسن تنویر سیکرٹری جنرل،بلیغ الرحمن، عطا ء اللہ تارڑ ڈپٹی

سیکرٹریزجنرل،بلال اظہر کیانی، فرحان ظفرجھگڑا اور سورتھ تہیو کو اسسٹنٹ سیکرٹریزجنرل، عباس آفریدی اور طلال چوہدری کو جوئنٹ سیکرٹریز تعینات کر دیا گیا۔ طارق فاطمی سیکرٹری پالیسی اینڈ ریسرچ، مس شازا فاطمہ خواجہ کو سیکرٹری پارلیمنٹری افیئرز، مس عائشہ رضان فاروق کو سیکرٹری ممبر شپ اینڈ ٹریننگ، مس رومینہ خورشید عالم کو سیکرٹری ایچ آر اینڈ سول سوسائٹی، ریاض الحق کو صدر کسان ونگ، کامران مائیکل صدر منیارٹی ونگ، میاں منان صدر ٹریڈ ر ونگ، مصدق ملک

صدر پروفیشنل ونگ، نزہت ملک صدر ویمن ونگ، رمیش سنگھ روڑا جنرل سیکرٹری منیارٹی ونگ،قیصر احمد شیخ صدر بزنس اینڈ کامرس ونگ ہوں گے۔ 13رکنی اکنامک ایڈوئزر کونسل میں محمد شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، محمد اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، قیصر احمد شیخ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل، عائشہ غوث پاشا، مشاہد حسین سید، مصدق ملک، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔ پنجاب کے لئے رانا ثناء اللہ خان کو صدر، سردار اویس لغاری جنرل سیکرٹری، حنیف عباسی سینئر نائب صد جبکہ راجہ عتیق الرحمن، حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق، راجہ قمر الزمان نائب صدور جبکہ عظمی بخاری سیکرٹری انفارمیشن فرائض سر انجام دیں گی۔مفتاح اسماعیل کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا جنرل سیکرٹری، علی اکبر گجر کوسینئر نائب صدر،سلمان خان کو صدر مسلم لیگ (ن) کراچی جبکہ نصیر الدین محمود جنر ل سیکرٹری ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…