اسلام آباد(آن لائن) مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ یہ بات قبل از وقت ہے کہ گہرے سمندر سے تیل و گیس کا ذخیرہ لازمی ملے گا تا ہم امکانات موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ گہرے سمندر سے تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ ملنے کا امکان موجود ہے لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ گیس و تیل لازمی نکلنے گا، جیو لوجیکل اسٹرکچر کی بنیاد پر جہاں ہائیڈرو کاربن موجود ہونے کے امکانات ہیں وہاں پہنچے میں دو ہفتے لگیں گے۔