اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 4یا5بندوں کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ پارٹی پالیسی بنائیں،نواز شریف کے کہے بغیر لوگوں کو باہر نکلنا چاہئے تھا، ہماری جماعت میں اختلاف نہیں اختلاف رائے ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری جماعت میں اختلاف نہیں اختلاف رائے ہے،
نواز شریف کا بیانیہ عوام میں جڑیں پکڑ چکا ہے، نواز شریف کے کہے بغیر لوگوں کو باہر نکلنا چاہئے تھا، رانا تنویر کے ساتھ میرے اھچے برے تعلقات چلتے رہتے ہیں، مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے تاہم5بندوں کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ پارٹی پالیسی بنائیں، انہوں نے کہا کہ جوہی ڈاکٹر نے شہباز شریف کو اجازت دیں گے وہ وطن واپس آجائیں گے۔