پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

گورنر پنجاب چودھری سرور کو ہٹائے جانے کی خبریں،وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کے خلاف چلنے والی مہم پر اظہار تشویش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورگورنرپنجاب چودھری سرورکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گورنرپنجاب کے خلاف مہم چلانے پر اظہارتشویش کیا۔ وزیراعطم نے گورنرپنجاب کی غیرموجودگی میں منفی مہم کو افسوسناک قراردیا۔

نعیم الحق کے مطابق یہ تاثردینے کی کوشش کی گئی کہ وزیراعظم نے گورنرپرعدم اعتماد کیا۔ وزیراعظم نے ایسی بے بنیاد خبروں پر حیرانی اورافسوس کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے چودھری سرورکو دیئے گئے ٹاسک تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے گورنر پنجاب چودھری سرور کو ہٹائے جانے کی خبریں عام ہیں۔25 اپریل کو گورنر ہاس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس عشائیہ کا اہتمام پارٹی میں پھوٹ پڑنے اور پارٹی کے گروہ بندی کا شکار ہونے کے تاثر سمیت گورنر پنجاب کی تبدیلی کی خبروں کو جھوٹا ثابت کرنا تھا لیکن گورنر ہاس میں دئے گئے اس عشائیہ میں کوئی بھی حکومتی عہدیدار شریک نہیں ہوا تھا جس نے پارٹی میں گروی بندی کے تاثر کو مزید ہوا دی۔ کچھ ذرائع نے گورنر پنجاب چودھری سرور کی تبدیلی کی خبریں بھی دیں لیکن انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران استعفے کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ استعفی میری جیب میں ہوتا ہیان کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں۔ پنجاب کو مکمل طور پر وزیراعلی چلا رہے ہیں، ان کے اختیارات شہباز شریف سے کسی طور کم نہیں ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں پانچ سال عوام کی خدمت کریں گے۔ وفاق اور پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…