اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

شہبازشریف پیچھے ہٹ گئے،نوازشریف کے قریبی ساتھی شاہد خاقان عباسی کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کافیصلہ، مسلم لیگ (ن) نے پارٹی میں تنظیم نو کی تصدیق کردی

datetime 3  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) میں پارٹی عہدوں پر نئی تعیناتیوں کی افواہوں پر ترجمان (ن) لیگ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پارٹی کی تنظیم نو کی جارہی ہے۔یہ تنظیم نو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بطور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے صدر سے پیچھے ہٹنے کے ساتھ ہی دیکھنے میں آئی ہے، جس پر شہباز شریف کے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں اور یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ ’کسی ڈیل‘ کے تحت انہوں نے لندن میں اپنا قیام بڑھا لیا ہے۔

تاہم مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کسی بھی ڈیل کے تاثر کو مسترد کیا گیا تھا جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی قیدی کو حکومت کے ساتھ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔دوسری جانب پارٹی میں موجود باخبر ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں اہم تبدیلیوں کے لیے سفارشات منظوری کے لیے شہباز شریف کو بھجوادی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ا?ئندہ 4 روز میں باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ سابق وزیر اعظم اور نواز شریف کے قابل بھروسہ ساتھی شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کرنے کا امکان ہے۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ شہباز شریف اس وقت ملک سے باہر ہیں اور اگر شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر بنایا جاتا ہے تو وہ پارٹی ا?ئین کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر کے اختیارات استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت مشاہد حسین سید کو بھی پارٹی میں اہم عہدہ دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ادھر ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ اور خواجہ ا?صف سمیت دیگر رہنما کو بلایا گیا تھا اور اس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نظرثانی درخواست مسترد ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور ا?ئندہ کی حکمت عملی پر غور کرنا تھا۔تاہم بعد ازاں یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا اور پارٹی میں موجود ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی جاری کی جائے گی۔قبل ازیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر لندن میں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…