پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دیدی ہے، پٹرول 9روپے 35پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جائیگا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے9روپے 35پیسے فی لیٹر مہنگا کر نے کی منظوری دی،حکومت پٹرول کی مد میں پانچ ارب روپے کا بوجھ برداشت کریگی۔ذرائع نے بتایاکہ ای سی سی نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89پیسے مہنگاکرنے کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے 40پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی گئی، مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دور ان ای سی سی نے وزارتوں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دیدی۔ای سی سی نے پنجاب رینجرز کے لیے ضمنی گرانٹس کی سمری منظور کر لی،وزارت داخلہ کے لیے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایکسپلوزوز ڈیپارٹمنٹ کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری بھی منظور کرلی گئی،نیشنل سیونگز آرگنائزیشن کیلئے 54 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی،ملک میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے لیے ضمنی گرانٹس منظور کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق تھل ایسٹ، بھمبرا، تھل ویسٹ فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو گیس فراہمی کی سمری منظور کرلی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…