پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ڈیل وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی،یہ ڈیل کا نتیجہ ہے کہ سب لندن فرار ہورہے ہیں،اصل میں معاملہ کیا ہے؟ اعتزاز احسن کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ حالات بتارہے ہیں کہ ڈھیل نہیں ڈیل ہوئی ہے، این آر او کا نتیجہ ہی ہے کہ شہباز شریف باہر چلے گئے، ہوسکتا ہے کہ نوازشریف بھی چلے جائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیل وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی لیکن عمران خان اور شریف خاندان کبھی نہیں مانیں گے کہ ڈیل ہوئی ہے۔ مریم نواز اور

(ن) لیگ کی پوری بریگیڈ کی خاموشی کی وجہ بھی یہی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ لندن کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ فراری کیمپ بنا ہوا ہے، سب وہاں بیٹھے ہیں، یہ ڈیل کا نتیجہ ہے کہ سب لندن فرار ہورہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ میاں نواز شریف علاج کے نام پر جیل سے نکلے لیکن ہسپتال نہیں گئے، اپنے ہی ہسپتالوں سے رپورٹس کرائی گئیں،شریف میڈیکل کمپلیکس ہو یا ہارلے اسٹریٹ ہسپتال، ایک ہی بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…