کراچی(نیوزڈیسک)شہداءکی یاد میں منعقدہ تقریب میں پولیس افسران کی موجودگی میں شہید کی والدہ کو شرمناک سلوک کا نشانہ بناڈالاگیا،انتہائی افسوسناک صورتحال، تفصیلات کے مطابق چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی والدہ کو کراچی پولیس کی جانب سے
آرٹس کونسل میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے سالانہ ایوارڈ پروگرام میں شرمناک سلوک کا نشانہ بناڈالاگیا، دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے غریب شہید پولیس اہلکار کی والدہ کو تقریب میں بیٹھنے کے لئے کرسی تک نہ دی گئی اور شہید کی والدہ کو زمین پر بٹھاکر کھانا کھانے کے لئے دیاگیا، اس موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، تقریب میں کھانے کے دوران پولیس افسران تو کرسیوں اور صوفوں پر بیٹھے رہے جبکہ غریب شہید پولیس اہلکار کی والدہ کو بیٹھنے کے لئے کرسی تک نہ دی گئی اور بوڑھی خاتون کوزمین پر بیٹھ کر ہی کھانا کھانے پر مجبور کردیاگیا، افسوسناک امر یہ ہے کہ اس واقعے پر کسی سینئر افسر نے نوٹس تک نہ لیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کا انتہائی شدید ردعمل دیکھنے میں آرہاہے اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے اس افسوسناک واقعے کا فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور تقریب میں موجود تمام بڑے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔