اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دو گروپ تھے ، ایک شہباز شریف گروپ جبکہ دوسرا مریم نواز گروپ ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف گروپ لوگ نواز شریف کے گروپ سے پوچھتے پھر رہے ہیں کہ
آخر پارٹی میں چل کیا رہا ہے ۔پارٹی میں موجود دونوں گروپ ختم ہو گئے ہیں ۔ آج میاں نواز شریف اور شہباز شریف اپنی پارٹی کے رہنمائوں کو بھی کوئی بات شیئر نہیں کر رہے کہ کیا ہوا ؟یہاں پارٹی کے سینئر رہنمائوں ، رانا تنویر ، خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق ، راجہ ظفر الحق تک سے باتیں پوشیدہ رکھی جارہی ہیں۔ شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بعد اب مسلم لیگ ن لند ن بھی بننےجارہی ہے ۔جیسے آج پاکستان میں ایم کیو ایم لندن کی جگہ ایم کیو ایم پاکستان ہے ویسے ہی مسلم لیگ ن لندن بن جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک رہنما سے پوچھا کہ معاملہ چل کیا رہا ہے تو اس کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ تو نواز شریف کوئی بات بتا رہے ہیں اور نہ شہباز شریف کوئی بات بتاتے ہیں ۔ سینئر صحافی شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے جو باورچی ہیں تمام لیگی رہنمائوں کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں ۔ مجھے لیگی رہنما نے بتایا کہ میاں نواز شریف جہاں بھی جائیں گے اپنے باورچیوں کو ساتھ لے کا جائیں گے ۔