اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کیس میں حکم دیا ہے کہ انکوائری مجسٹریٹ کے فیصلے تک طلحہ کو امریکہ کے حوالے نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک ٹی سی ایس رپورٹ سے کسی شخص کو دوسرے ملک کے سامنے پیش نہیں کیا جا سکتا، انکوائری مجسٹریٹ 60 دن میں کیس سن کر فیصلہ دے ۔جمعہ کو طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنا ہے یا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنا دیا۔عدالتی حکم کے مطابق انکوائری مجسٹریٹ کے فیصلے تک
طلحہ کو امریکہ کے حوالے نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عدالتی فیصلہ میں کہاگیاکہ انکوائری مجسٹریٹ کے سامنے امریکن تفتیشی افیسر پیش ہو۔عدالتی فیصلہ میں کہاگیاکہ امریکی تفتیشی افسر دستاویزات مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے۔عدالتی فیصلہ میں کہاگیاکہ ایک ٹی سی ایس رپورٹ سے کسی شخص کو دوسرے ملک کے سامنے پیش نہیں کیا جا سکتا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ انکوائری مجسٹریٹ کا مطلب ٹی سی ایس نہیں ہے۔فیصلہ کے مطابق انکوائری مجسٹریٹ 60 دن میں کیس سن کر فیصلہ دے۔8 اپریل کو محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا۔