اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حکومت پٹرول پر ٹیکسز کی مد میں 26 روپے 50 پیسے فی لٹر وصول کررہی ہے، سینٹ کو آگہی

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کوبتایاگیاہے کہ حکومت پٹرول پر ٹیکسز کی مد میں 26 روپے 50 پیسے فی لٹر وصول کررہی ہے۔جمعہ کو حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق حکومت پٹرول پر ٹیکسز کی

مد میں 26 روپے 50 پیسے فی لٹر وصول کررہی ہے ۔ بتایاگیاکہ پٹرول پر ڈسٹری بیوشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن کاسٹ کی مد میں 9روپے 84 پیسے فی لٹر وصول کئے جارہے ہیں ، دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لٹر 39روپے 96پیسے فی لٹر ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں ۔دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈسٹری بیوشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن کاسٹ کی مد میں 7روپے 21 پیسے فی لٹر وصولی کی جارہی ہے ۔دستاویز کے مطابق مٹی کے تیل پر حکومت 15روپے 86 پیسے فی لٹر ٹیکس وصول کررہی ہے ۔دستاویز کے مطاق مٹی کے تیل پر 15روپے 86 پیسے ڈسٹری بیوشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن کاسٹ کی مد میں وصول کیے جارہے ۔دستاویز کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل پر 11روپے 72 پیسے فی لٹر ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں ۔ دستاویز کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل پر 2روپے 38 پیسے فی لٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن کاسٹ لی جارہی ہے ۔دستاویز کے مطابق پٹرول کی قیمت خرید 62روپے 55 پیسے اور قیمت فروخت 98روپے 89 پیسے ہے ۔دستاویز کے مطابق ڈیزل کی قیمت خرید 70روپے 26 پیسے اور قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لٹر ہے ۔ دستاویزات کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت خرید 69 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 89روپے 31 پیسے فی لٹر ہے۔ دستاویز کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت خرید 66 روپے 44 پیسے اور فروخت 80 روپے 54 پیسے فی لٹر ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…