اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے کہا کہ داسو ڈیم میں تاخیر کی وجہ سے روزانہ 36 کروڑ کا نقصان ہوتا ہے، وزیر اعظم کے احساس وژن کے تحت 10 رمضان سے پہلے بلدیہ کراچی میں 200 سے 400 نوکریاں اور کاروبار دینے جا رہا ہوں، اس کے لیے نہ وفاقی
اور نہ ہی صوبائی حکومت کا کوئی پیسہ استعمال ہوگا، تاریخ میں پہلی بار کوئی وزیر اس طرح اپنی جیب سے غربت مٹانے کے لئے کوشاں ہے، اس کے بعد نوکریوں کا یہ سلسلہ کراچی کے باقی حصوں اور پورے پاکستان تک پھیلے گا، یہ نوکریاں ڈیم کے منصوبوں سے پیدا ہونے والی نوکریوں سے الگ ہیں۔