پشاور (آئی آئی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم پر وزارت نے 18 ارب روپے کی بچت کی ہے، مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، ضلع چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب سے بچاؤ ہوگا، مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طور پر 25 سے 28 ہزار نوکریاں پیداہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے
وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، مہمند کے قبائلی علاقے کے لوگوں کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 54 سال پرانا منصوبہ ہم مکمل کر رہے ہیں، اندرونی و بیرونی طاقتوں نے مہمند ڈیم کو بھی کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم پر وزارت آبی وسائل نے 18 ارب روپے کی بچت کی ہے، مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، ضلع چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب سے بچاؤ ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 128 لوگوں کی بجائے صرف 6 لوگوں سے وزارت چلا رہے ہیں۔ مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طور پر 25 سے 28 ہزار نوکریاں پیداہونگی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ گزشتہ 40 سال حکومتوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا، انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا لیکن ڈیم نہیں بنایا، پاکستان کے عوام غیور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا۔