جھنگ (آئی آئی پی) رمضان المبارک 1440ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5مئی بروز اتوار بمطابق 29شعبان المعظم کی شام بوقت نماز مغرب طلب کر لیا گیا ہے ۔ محکمہ مذہبی امور کے ذراءع نے بتایاکہ مرکزی روءت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5مئی بروز اتوار کی شام بوقت نماز مغرب میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا جس کی صدارت روءت ہلال کمیٹی کے
مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ زونل روءت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور ، کوءٹہ ، پشاور وغیرہ میں ان کے مقررہ مقامات پر منعقد کئے جائیں گے جس میں رمضان المبارک کے چاند کی روءت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے موصول شدہ شہادتوں اور روءت ہلال کمیٹی کے ممبران کے فیصلہ کے مطابق مرکزی چیئر مین مفتی منیب الرحمن میڈیا پر چاند کی روءت اور رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے ;آغاز کے بارے میں اعلان کریں گے ۔ دوسری جانب تمام اسلامی تہواروں اور مذہبی ایام کے بارے میں گزشتہ 50سالوں سے 100فیصد درست پیشگوئیاں کرنے والے ملک کے ممتاز ماہر فلکیات ، قمر شناس ، علم الاعداد ، روءت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 1440ھ کا چاند 6مئی بروز پیر کی شام بوقت نماز مغرب نظرآئے گا جبکہ یکم رمضان المبارک 7مئی بروز منگل کو ہو گی اور اس روز فرزندان اسلام پہلا روزہ رکھیں گے ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ نیو مون 5مئی بروز اتوار کو پیدا ہو گا لیکن اس روز بوقت نماز مغرب اس کا لیگ ٹائم پورا نہ ہونے کے باعث اسے دیکھنا ممکن نہ ہو گا ۔ انہوں نے بتایاکہ چونکہ 6مئی بروز پیر کی شام بوقت نماز مغرب نیو مون کی طبعی عمر پوری ہو گی اسلئے اسے بعد نماز مغرب ننگی ;نکھ کے ساتھ دیکھنا ممکن ہو سکے گا ۔ انہوں نے بتایاکہ 7مئی بروز منگل کو پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ شوال کا چاند 4جون بروز منگل کی شام نظر ;آئے گا جس کے باعث یکم شوال 5جون بروز بدھ کو ہو گی اور فرزندان اسلام اس روز عید الفطر کی خوشیاں منائیں گے ۔