لاہور (آن لائن) موسم کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول رمضان المبارک میں بھی کھلے رہیں گے۔ البتہ اوقات تبدیل کر دئیے جائیں گے اور اسکا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزارت تعلیم متعدد بار اس اس بات کا عندیہ دے چکی ہے کہ
چھٹیاں 3 جون سے ہی ہوں گی۔ حالیہ آندھیوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت قدرے کم کر دی ہے۔اوقات کار بوائز سکولوں میں 7 بجے سے دن 12 بجے تک اور گرلز سکولوں میں اوقات کار صبح 6:45 سے دن 11:45 تک ہوں گے اور تعلیمی عمل بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گا۔