لاہور(آن لائن) نیپرا نے بجلی کے بلوں میں 30 سے40 فیصد اضافہ کرکے نوٹی فیکیشن جاری کردیا اورلیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو نیا ٹیرف بھی بھجوا دیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کے بلوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بجائے ٹیرف کوتبدیل کرکے کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں
بتایا گیا ہے کہ آف پیک آورز میں فی یونٹ بجلی کی قیمت 9.30 سے بڑھا کر14.38ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ مارچ کی نسبت اپریل کے مہینے میں مہنگائی میں 1.26فیصد اضافہ ہوا۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 1 سال کے دوران بجلی کی قیمت میں 8.48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔