جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

چیئر مین پی اے سی شہبازشریف کو پیپلزپارٹی کے مطالبے پر ہٹایاگیا۔۔!  خورشید شاہ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) چیئر مین پی اے سی کے  معاملے پر پیپلزپارٹی  رہنماؤں  کے متضاد بیانات، شازیہ مری کا فیصلے پر تحفظات کا اظہار  اور اعتماد  میں نہ لینے کا شکوہ جبکہ  خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف  کو ہٹانے کا مطالبہ  پیپلزپارٹی کا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی  کے درمیان ایک طرف تو چیئر مین  پبلک اکاؤنٹس  کمیٹی کے معاملے پر اختلافات  سامنے آ گئے  ہیں جبکہ دوسری طرف پیپلزپارٹی رہنماؤں  کے متضاد  بیانات کچھ اور ہی کہانی سنارہے ہیں  پیپلزپارٹی  کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا چیئر مین  پی اے سی کی تبدیلی کا فیصلہ  تکطرفہ  ہے پیپلزپارٹی  کو اعتماد  میں لئے بغیر  رانا تنویر حسین کو نیا چیئر مین  نامزد کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ  میں موجود تھے لیکن انہیں پیغام  بھیج کر کسی  نے پوچھا  گوارہ نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کے یکطرفہ  فیصلے سے حیران  ہیں فیصلے سے متعلق پی اے سی ارکان کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ شہباز شریف  کو چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے میں ہر قسم  کا تعاون کیا تھا۔  پیپلزپارٹی  نے مسلم لیگ ن  کو تحفظات  سے آگاہ کر دیا ہے لیکن اس کے بر عکس  پیپلزپارٹی  کے  رہنما خورشید شاہ  نے نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ  شہباز شریف  کو چیئر مین پی اے سی  کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ  پیپلزپارٹی کا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…