اسلام آباد (این این آئی)چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈ کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت چین پاکستان کو 90 فیصد مارکیٹ شیئر بلا معاوضہ دیگا،پاکستانی سرمایہ کاروں کو فری ٹریڈ معاہدے سے استفادہ کرنا چاہیے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کے ساتھ چین نے سب سے پہلے فری ٹریڈ معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو فری ٹریڈ معاہدے سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی جبکہ اس حوالے سے تمام معلومات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔