لاہور(این این آئی) دریائے سوات پر تعمیر ہونے والے مہمند ڈیم کی تعمیر کے بعد قوم کو سالانہ 4ارب98کروڑ روپے کا پانی اور19ارب60کروڑ روپے کی بجلی ملے گی۔رپورٹ کے مطابق ڈیم کیلئے 81ہزار827ایکڑ زمین 2019ء میں واپڈا کو ٹرانسفر ہوئی،ڈیم کی تعمیر پر تقریباً375ارب روپے خرچ کا تخمینہ ہے اور یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا۔واپڈا کے اعدادوشمار کے مطابق مہمند ڈیم کی بلندی 700میٹر اور لمبائی760میٹر ہو گی۔ مہمند ڈیم 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر سکے گا،ڈیم کے پانی سے 17ہزار
ایکڑ اراضی سیراب ہو گی جبکہ ڈیم سے 800میگا واٹ سستی بجلی میسر آئے گی۔ ڈیم کی تعمیر سے پشاور، چار سدہ اور مردان کے اضلاع سیلاب سے محفوظ ہو جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق مہمند ڈیم کی تعمیر کے بعد قوم کو سالانہ 4ارب98کروڑ روپے کا پانی اور19ارب60کروڑ روپے کی بجلی ملے گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سابق چیف جسٹس کی جانب سے قائم فنڈز میں اب تک 11ارب روپے کے لگ بھگ جمع ہو چکے ہیں۔حکومت منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے اپنے وسائل اور قرضہ بھی حاصل کر یگی۔